Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلیے وومن یونیورسٹی کی امن واک

وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک امن واک کا انعقاد کیا گیا۔

اس واک میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واک کے شرکاء نے سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و محبت کے قیام کے لیے اپنے کردار کو اہم قرار دیا۔

واک کا مقصد سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا تھا۔

اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر “11 مارچ یوم سیاہ” اور “ہم متحد ہیں” جیسے نعرے درج تھے۔

اساتذہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔

طلبہ نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اپنے وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

واک میں شریک طلبہ نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا، اور سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔

اس امن واک کا مقصد نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کرنا تھا بلکہ ملک میں امن کے قیام کے لیے تمام افراد کے مشترکہ عزم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version