Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے چینی فوجی دستے کی تعیناتی کی بات سراسر بے بنیاد ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے چینی فوجی دستے کی تعیناتی کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ پر دونوں ملکوں کے رابطے جاری ہیں، پاکستان نے بلوچستان میں چینی فوجی دستے کی تعیناتی کی خبریں مسترد کر دیں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم کی ہدایت پر نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کابل کا دورہ کیا، 21  مارچ کو محمد صادق کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، پاکستان اور افغانستان نے اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ایمبیسیڈر محمد صادق کی افغان عبوری وزیر تجارت سے بھی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایمبیسیڈر محمد صادق کی افغان عبوری وزیر تجارت سے بھی ملاقات ہوئی، جبکہ ایمبیسیڈر محمد صادق نے دورہ پاکستان کے بعد نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

شفقت علی خان کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ریمارکس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے عام مظاہرین نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیموں کے کارکن تھے، دہشت گردی کا بڑا ثبوت سول ہسپتال کوئٹہ پر حملہ اور دہشتگردوں کی لاشوں پر قبضہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی پریس ریلیز خودمختار ریاست کو دہشت گردی کے خلاف سپورٹ فراہم کرنے کے برعکس دہشتگردوں کو تقویت دیتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔

شفقت علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے عبوری حکام کے ساتھ جامع سطح پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی ذرائع بشمول ایمبیسیڈر محمد صادق کے دورے کے کئی سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی ایوان نمائندگان میں متعارف کروائے گئے بل سے آگاہ ہے، پاکستان آزادی اظہار، انسانی حقوق  اور آئین پر عملدرآمد کرتا ہے، ایوان نمائندگان میں آنے والا بل ایک رکن کا بل ہے جسے ابھی کئی مراحل سے گزرنا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ مجوزہ بل امریکی انتظامیہ کی پالیسی نہیں ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ حکومت پاکستان پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی اطلاعات سے آگاہ ہے، پاکستان کا پاسپورٹ اسرائیل کے لیے کارآمد ہے نہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے، دہری شہریت کے حامل شہری کسی دوسرے پاسپورٹ پر سفر کر سکتے ہیں، تکنیکی طور پر پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممکن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکہ یا کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات افغانستان کا اپنا معاملہ ہے، بگرام ائیربیس کے حوالے سے تمام اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں، معاون خصوصی طارق فاطمی کا دورہ امریکہ آفیشل ہے۔

شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کبھی بھارتی آئین کو تسلیم نہیں کیا، ایسی کسی ادارے پر تبصرہ نہیں کر سکتا جو بھارتی آئین کے تابع ہو، جبکہ پاکستان سے اے سی سی ہولڈر افغان شہریوں کے ملک بدری کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں، افغانستان کے ساتھ رابطے اور بات چیت جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے حال ہی میں پاکستانی تجارتی اداروں کو یکطرفہ طور پر نشانہ بنایا گیا، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں ٹی ٹی پی کو بڑا خطرہ قرار دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ اسٹار لنک اور ایکس کا معاملہ الگ الگ اور تکنیکی ہے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی پر ڈوزیئر اقوام متحدہ سے بھی شیئر کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version