Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر نیپرا میں سماعت

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1.71 روپے سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں سماعت ہوئی۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت سماعت شروع ہوئی، جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نےبجلی ایک روپے 71پیسے سستی  کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ کے الیکڑک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کااطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام پاور ڈویژن کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد یہ درخواست دائر کی ہے، تاہم لائن لائف صارفین کو اس کمی کا فائدہ نہیں ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ تین ماہ کیلئے صارفین کے بلز میں ریلیف ملے گا، جبکہ تین ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے 58ارب کی بچت ہوگی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں اس کا ریلیف ٹیرف میں فرق ختم کرکے صارفین کو دینگے، جبکہ گزشتہ دن جو نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی اس میں 12ارب روپے 5 آئی پی پیز کے معاہدوں کی بچت کے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق سرکلر ڈیٹ کے معاملے پر بینکوں سے بات چیت جاری ہے جلد فائنلائز ہوجائے گا، آئی پی پیز سے بچت کو سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ہی ریلیف ملے گا، جبکہ ٹیرف میں فرق کو کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت 266ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، اب اس میں مزید ٹیرف میں فرق کی سبسڈی شامل کرکے یہ رقم 324ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version