ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد کیا گیا ہے۔
8 اپریل کے افتتاحی روز معدنی وسائل کے موثر استعمال کے لیے متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
ریکو ڈِک پر جامع سیشن آج 9 اپریل کو ہوگا، جس میں عالمی ماہرین اور منصوبے کے رہنما اس کی پیشرفت اور امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔
ریکوڈک کی فزیبلٹی رپورٹ پر بریفنگ رسل ہاورڈ اوون (منرل ریسورسز منیجر، ریکوڈک مائننگ کمپنی) پیش کریں گے۔
ریکوڈک کانفرنس میں معدنی صنعت اور تعلیمی اداروں میں روابط مضبوط بنانے پر پینل ڈسکشن، ماہرین مستقبل کی مائننگ ورک فورس کی تیاری پر قیمتی آراء سے آگاہ کریں گے، پینل میں بیرک گولڈ کی جانب سے رچرڈ بارلے، اور مختلف مقامی جامعات کے نمائندگان موجود ہوں گے۔
اس دوران معدنی شعبے میں “مستقبل کی مالی معاونت” پر مکالمہ، عالمی تقاضوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری زیر بحث لائی جائے گی۔
فورم میں پائیدار، ذمہ دارانہ مائننگ اور ماحولیاتی قیادت کے فروغ پر ماہرین اظہارِ خیال کریں گے، جبکہ فورم کے اختتام پر او جی ڈی سی ایل کے سی ای او احمد حیات اختتامی خطاب کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک کے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔
