Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد: پاکستان میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا مقصد سرمایہ کاروں کو پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے نئے مواقع فراہم کرنا تھا۔

فورم میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی جو پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔

فورم میں ریکوڈک پروجیکٹ پر جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست طریقہ کار اور مقامی ترقی کے حوالے سے تفصیل سے بات کی گئی۔

اس موقع پر ’’نیشنل منرلز ہارمونائزیشن فریم ورک‘‘ کا بھی اجرا کیا گیا جو سرمایہ کار دوست اصلاحات پر مبنی ہے اور اس سے ملک میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔

بیرک گولڈ کے سی ای او نے ریکوڈک پروجیکٹ کو پاکستان کی ترقی کا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ ہزاروں نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبا اور 3 لاکھ اونس سونا نکالا جائے گا جو ملک کی معدنی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version