Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے رابطہ، پرائیویٹ حجاج کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کی درخواست

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا اور پرائیویٹ حجاج کرام کے مسائل سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو درخواست کی کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کی حج ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے فوری طور پر وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ حجاج کرام کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

اس دوران حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد میں مولانا بشیر احمد، ناصر احمد خان، ثناء اللہ شینواری، ضیاء الرحمان مغل، رانا شاہد، جمال خان، انس بشیر، اخلاق احمد خان، ناصر محمود اعوان اور فیصل صبوری شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ حجاج کرام کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی ہیں اور حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی توقع رکھتے ہیں تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version