Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی اور معدنی شعبے کے فروغ کے لیے شرکاء نےمثبت اظہارِ خیال کیا۔

 سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

کامران راجہ کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

چیئرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر نے کہا کہ حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version