Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی کور میں عسکری اعزازات عطا کرنے کی پروقار تقریب

راولپنڈی کور میں ایک پُروقار تقریب کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کی صدارت کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے کی، جنہوں نے افسران، Add Newجوانوں اور شہداء کے اہلخانہ کو اعزازات پیش کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران مجموعی طور پر 166 افسران و جوانوں کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا، جن میں شامل ہیں.

47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)

102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری)

2 جونیئر کمیشنڈ افسران اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت

تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ نے بعد از مرگ اعزازات وصول کیے، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات کی یہ تقریب نہ صرف پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی خدمات کا اعتراف تھی بلکہ ان کے خاندانوں کے عزم و حوصلے کو بھی سلام پیش کرنے کا مظہر تھی۔

 اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، ایوارڈ حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی، اور قومی جذبے سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version