Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور مراکش کے درمیان تیسری مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز

راولپنڈی: پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان تیسری مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور مراکش کے درمیان تیسری مشترکہ جنگی مشقوں میں پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈانٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ تھے، جنہوں نے دونوں افواج کے دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ان جنگی مشقوں کا بنیادی مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مہارت کا تبادلہ اور دونوں افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی عسکری روابط کو فروغ ملے گا جب کہ مشکوں میں شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version