کراچی انٹربورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیش کیا جارہا ہے۔
سرچ کمیٹی نے مصباح تنہیو کو کراچی انٹربورڈ کیلئے نئے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے انکار کردیا۔
چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انٹربورڈ نے تاحال طلبہ کو ایڈمیٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول جاری نہیں کیا۔
انٹربورڈ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونے ہیں، تاہم طلبہ ابھی تک امتحانی شیڈول سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹربورڈ کراچی کا چارج میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کے پاس تھا۔
