Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

20 تاریخ کو اسلام آبادمیں ملکی تاریخ کاسب سےبڑامارچ ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کررہاہے، 20 تاریخ کواسلام آبادمیں ملکی تاریخ کاسب سےبڑامارچ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ کے پی، شمالی پنجاب اور اسلام آباد سے عوام بھر پور شرکت کریں، ہمارے راستے میں حکومت رکاوٹیں نہ ڈالے، ہمارا مارچ پر امن ہوگا، جبکہ اٹھارہ اپریل کو ملتان میں مارچ ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ اسرائیل، امریکہ سے نفرت کا اظہارکررہےہیں، یواین ڈاکٹرز کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی بچوں کو سروں میں گولیاں ماررہےہیں، اسرائیل جیسےسفاک لوگوں سےمحبت نہیں ہوسکتی۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا عوام بائیکاٹ کریں، جب ہم مصنوعات کے بائیکاٹ کا کہتے ہیں تو ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ہمیں معلوم ہے ہم نے دشمن کی کس پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا ہے، ہم دشمن کی چیزیں ان کے خلاف استعمال کریں گے جیسے سوشل میڈیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کسی لیڈر جرنیل یا جج کا نہیں بلکہ عوام کا پاکستان ہے 22 اپریل کو گلوبل ہڑتال ہوگی، ترکی، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی 22 اپریل کو ہڑتال ہو گی۔

حکمران امریکہ سے نہ ڈریں یہ کوئی خدا نہیں ہے، ہم اپنے ایمان کا سودا نہیں کر سکتے، بڑی سیاسی پارٹیاں امریکہ سے کیوں ڈرتی ہیں؟ حکومت نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے؟

متعلقہ خبریں

Exit mobile version