وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان دنیا کی 25 معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہو۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فورمز اس حوالے سے ہمارے ساتھ ہیں، اب دوبارہ ملک ٹریک پر آ چکا، ترقی کا عمل جاری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے ترقی کا پہیہ روک دیا تھا، سو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز پانچ سال میں جاری کیے ،32 پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی، نجی شعبے اور شخصیات کو بھی ساتھ دینا ہو گا، جبکہ اڑان پاکستان پروگرام بھرپور طریقے سے جاری ہے، وژن 2025 کا ہدف تھا کہ پاکستان دنیا کی 25 معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہو۔
احسن اقبال نے مزید یہ بھی کہا کہ عالمی ادارے ہماری کامیابیوں کی تصدیق کر رہے ہیں، 2018 کی نام نہاد تبدیلی نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو کریش کر دیا تھا۔

















