اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے اقوام متحدہ کے لیے سابق مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور منیر اکرم نے اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار اور منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا۔
دوران ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے منیر اکرم کی مثالی سفارتی خدمات اور پاکستان کے لیے کاوشوں کو سراہا۔
