اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلگام واقعے پلوامہ طرز کا جھوٹا فلیگ آپریشن ہے، بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات مضحکہ خیز اور بےبنیاد ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کازندہ ثبوت کلبھوشن کی گرفتاری تھی، بھارت کی جنگی جنونیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ بار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے گا۔
