Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورنگی کریک میں گیس کےاخراج کےباعث لگنےوالی آگ بجھ گئی

کراچی: کورنگی کریک میں گیس کےاخراج کےباعث لگنےوالی آگ 28 دنوں کے بعد بجھ گئی۔

سربراہ کنٹونمنٹ کورنگی کریک فیصل وٹو  نے کہا کہ پی پی ایل کی تازہ میٹر ریڈنگ کے مطابق ہائیڈروجن سلفائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج بھی اب بالکل ختم ہوگیا ہے۔

فیصل وٹو نے یہ بھی کہا کہ  آگ کے مقام پر دھواں مکمل ختم اور پانی ابلنا بھی بند ہوگیا ہے، تاہم آج گڑھے اور اطراف میں موجود پانی کو ہٹایا جائےگا۔

سربراہ کنٹونمنٹ کورنگی کریک نے بتایا کہ، آگ جمعرات کی شام تک شدت سےجاری تھی تاہم رات کےوقت اچانک بجھ گئی، اس سےقبل بھی15اپریل کو آگ بجھ گئی تھی، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت گیس کےاخراج کو پھیلنےسےروکنے کیلئے دوبارہ جلایاگیاتھا۔

فیصل وٹو نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز حکام نےحفاظتی اقدامات کےتحت آگ کےمقام کو غیرمتعلقہ افراد کیلئےسیل کیاہواہے، جب تک مکمل طور پر ماہرین کی جانب سےجائے وقوعہ کی کلیرنس نہیں ملےگی،جب تک کارڈن رہے گا، پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ سمیت دیگر ادارے آگ کے مقام پر مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version