Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے، اب یہ امتحانات  5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔

ان میں سے پہلی وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل ہے جو کہ ابھی تک جاری ہے، جبکہ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔

امتحانی نظام کو یقینی بنانے کیلئے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی، جبکہ طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version