Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کررہا ہے۔

پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کئی مریض علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہیں، خاندانوں کے جدا ہونے اور بچوں کے والدین سے بچھڑنے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واہگہ، اٹاری بارڈر سے گزرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، اس تناظر میں پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکام شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیں تو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version