Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلگام فالس فلیگ: دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں کا مودی کی کھوکھلی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب

پہلگام فالس فلیگ کے بعد دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں نے مودی کی کھوکھلی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

مودی کی ہر سازش ناکام ہوگئی، دریائے چناب کا پانی پہلے سے بھی زیادہ روانی سے جاری ہے۔

گجرات کے رہائشی سید طلحہ حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلگام کی ناکامی چھپانے کو بھارت نے پاکستان پر الزامات اور پانی کی دھمکی دی مگر بری طرح ناکام رہا، مودی تو کیا مودی کی سات نسلیں بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتیں۔

کھاریاں سے تعلق رکھنے والے عامر قیوم بھٹی کا کہنا تھا کہ اس دھرتی کے بیٹے راجہ پورس نے سکندر اعظم کو ناکوں چنے چبوائے تھے، ہمارے ازلی دشمن بھارت کی دھمکیاں بے اثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ جاری

 انہوں نے کہا کہ چناب ہمیشہ بہتا رہے گا، پاکستان کا پانی روکنا تو دور، بھارت کی اوقات ایک قطرے پر بھی نہیں۔

اس کے علاوہ گوجرانولہ کی شہری خاتون نے دریائے چناب کنارے کھڑے ہوکر کہا کہ پوری دنیا دیکھ لے دریائے چناب کا پانی پہلے کی طرح بہہ رہا ہے، دریائے چناب کا بہنا اللہ کا کرم ہے، مودی اسے نہیں روک سکتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version