Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ؛ دفاعی تیاریوں کا جائزہ

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بھارتی جارحانہ عزائم کی روشنی میں دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیر اعظم نے مشرقی سرحد پر بھارتی جارحانہ عزائم کی روشنی میں دفاعی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

اس موقع پر شرکاء نے روایتی خطرات کے خلاف دفاع وطن کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی حمایت سے تمام ریاستی ادارے ملکی سلامتی اور وقار کے تحفظ کے لئے مکمل تیار ہیں۔

وزیراعظم نے قومی نگہبانی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں، قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

قومی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے پروفیشنل اور ڈسیپلنڈ فورسز میں سے ہے۔ ملکی سلامتی، خود مختاری اور وقار کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version