Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’بھارت کی پاکستان کے شہری علاقوں میں بمباری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘‘

پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں میں بمباری کی جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتے سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے شہری علاقوں میں بمباری کی گئی جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتی برادری پر تنگ کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ کشمیر کا تنازع حل نا ہونے تک خطہ میں تنازع کا حل ممکن نہیں، کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں