Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل بروز جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل بروز جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان کردیا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کل جمعہ کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کی مذمت کی قرارداد منظور کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دیں گے، وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری بہادر فوج جو بڑی مضبوطی اور جرات کے ساتھ وطن کے دفاع کے لئے دشمن کے سامنے کھڑی ہے، پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔

سربراہ جے یو آئی مزید کہتے ہیں کہ وطن کا دفاع کرنا ہم پر فرض بھی اور ہمارا ایمانی حق ہے، قوم دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version