Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری پر نیا قانون، مویشی منڈیاں کہاں لگیں گی؟

کمشنر کراچی کی جانب سے غیر منظور شدہ مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت، 9 مئی سے 9 جون 2025 تک کراچی میں غیر قانونی منڈیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے لیے مخصوص مقامات کی منظوری دی گئی ہے جن میں تیسر ٹاؤن، ملیر 15، بھینس کالونی، ضلع ایسٹ کے ایم سی گراؤنڈ، نارتھ کراچی سیکٹر 11 ڈی، سیکٹر 1-11، کورنگی نمبر پانچ اسٹار گراؤنڈ، بکرا پیڑی لیاری، ناظم آباد ریلوے گراؤنڈ اور رسول بخش گوٹھ اور کورنگی کریک اتوار بازار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سب سے بڑے جانور کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا

مویشی منڈیوں کے منتظمین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پولیس کو غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ساتھ ہی، منڈیوں میں صفائی، سیکیورٹی، ویٹرنری سہولتیں اور پارکنگ کے انتظامات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version