وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستان ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا کےسامنے ابھرا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کےحوالےسےخوشخبریاں ہیں، معاشری بہتری سےمتعلق حکومتی کاوشوں کےمثبت نتائج برآمدہورہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شزافاطمہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ، مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ترسیلات زر اور آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید یہ بھی کہا کہ اگلےچندسال میں پاکستان میں70کروڑڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ افواج پاکستان کے جوانوں نےبہادری سے جنگ لڑی ہے۔
