Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر سراہا۔

 صدر مملکت نے نائلہ کیانی کو کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں، مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کا آگے آنا خوش آئند ہے ۔

صدر مملکت نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کے لیے پرعزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین کیا ہے۔

وزیر اعظم نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل  میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version