فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسن ذاکر اصغر اوغلو سے لاچن میں ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاک آذربائیجان کی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقوں سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان نے دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
