Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی معمولی  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا 116 ڈالرز سستا، مقامی مارکیٹ بڑی کمی سے محروم

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400  روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1200 روہے کمی کے بعد  2 لاکھ 97 ہزار 668  روپے  ہوگئی ہے۔

کراچی: عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہوکر 3288 ڈالر فی اونس  کی سطح پر آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version