Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں برس ملک بھر میں قربانی کے جانوروں میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی: رواں برس عید قرباں پر جانوروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید قرباں پر جانوروں کی قیمتوں  میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ  کھالوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

گزشتہ برس 61 لاکھ قربانی کے بڑے اور چھوٹے جانور فروخت ہوئے تھے، جبکہ رواں سال میں 69 لاکھ 77 ہزار جانوروں کی قربانی کے جانور فروخت ہونے کا تخمینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ساڑھے  34  لاکھ بکرے اور 30 لاکھ گائے، 4 لاکھ سے زائد بھیٹر، 1 لاکھ 3 ہزاراونٹ جبکہ 4 لاکھ سے زائد بھینسیں قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔

رواں سال گائے کی کھال 1575  اور بکرےکی کھال 446  روپے میں فروخت ہو گی ، گائے کی کھالیں 4 ارب 72 کروڑ روپے اور بکرے کی کھالیں ایک ارب 54 کروڑ 62 لاکھ روپے تک رہیں گی، قربانی کے جانوروں کی کھالیں مجموعی طور پر 6 ارب 35 کروڑ روپے کی ہوں گی۔

ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال عید قرباں پے گائے کی کھال 1800 اور بکرے کی کھال 450 میں فروخت ہوئی تھی، جانور مہنگا ہے، حصہ ڈال کر قربانی کرنا اس سال زیادہ رہےگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version