Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولرپینل پرسیلز ٹیکس کی شرح 18 سے کم کر کے 10 فیصدکردی گئی

سولرپینل پرسیلز ٹیکس کی شرح 18 سے کم کر کے 10 فیصدکردی گئی۔ایوان نے متعدد مالی تجاویز کی منظوری کے ساتھ ساتھ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اس اقدام کا مقصد متبادل توانائی کے فروغ کو یقینی بنانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یادرہے کہ بجٹ سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے سولر سسٹمز کے تقریباً 46 فیصد پرزہ جات اور مواد درآمد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تھاکہ اس شعبے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ سولر پینلز پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کر دیا جائے تاکہ درآمدات پر انحصار کے باوجود شمسی توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version