Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لئے فوج طلب کرلی گئی

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لئے فوج طلب کرلی گئی۔ فوج محرم کے دوران پورے ملک میں سول اداروں کی مدد کرے گی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے فوج طلبی کا خط سامنے آگیا۔فوج اسلام آباد،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جہاں جہاں ضرورت  ہوگی اس کا فیصلہ متعلقہ حکومتیں کریں گی۔ وزارت داخلہ نے پورے ملک  میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version