Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کارہائشی بذریعہ کار23 ممالک سے ہوتے ہوئے لندن کیسے پہنچا؟

کراچی کارہائشی  بذریعہ کار23 ممالک سے ہوتے ہوئے لندن کیسے پہنچا؟۔ شہر قائد کے رہنے والے طہہٰ احمد نے تاریخی سفرنامے کی کہانی سنا دی۔

ایران،ترکی،بلگان،البینیا،بوسنیا،کروایشیا،اٹلی،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا،جرمنی،فرانس اور پھرلندن تک کیسے پہنچا؟۔ بذریعہ کار کراچی سے لندن تک کے سفر کے اخراجات کیا آئے ؟۔

لندن پہنچنے والے طہہٰ احمد خان نے پوری تفصیل بتادی۔ کراچی کے رہائشی شخص نے لندن پہنچنے پر ایک ویڈیو شوٹ کروائی۔

اس ویڈیو میں انہوں نے اس تاریخی سفر کی تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ 23 ممالک کا سفر کرکے سندھ نمبر پلیٹ کار میں لندن پہنچے۔

ان کا کہناتھاکہ بذریعہ کار پوری دنیا کا سفر میرا خواب تھا، اس سفر میں ان کی اہلیہ اور بچے بھی ساتھ تھے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی سے لندن کا سفر 60 دن میں  مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بچوں نے اس سفرکا خوب لطف اٹھایا۔

طہہٰ نے بتایا کہ ہم جس کسی ملک میں پہنچے وہاں کےلوگوں نے بہترین مہمان نوازی کامظاہرہ کیا۔ ان کا کہناتھاکہ اس سفر سے پاکستان کا سافٹ امیج دوسرے ممالک تک گیا۔

انہوں نے بتایاکہ جب ہم ایران میں تھے اس وقت پاکستان اور بھارت کی جنگ ہورہی تھی ۔ ان کا کہناتھاکہ جنگ کے ماحول میں اس طرح سفر کرکے کسی ملک میں پہنچنا ایک مثبت پیغام تھا۔

طہہٰ نے مزید کہاکہ پاکستانیوں کو پوری دنیا میں لوگ پسند کرتے ہیں۔ سفر کے اخراجات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اب تک کے سفر میں 25 لاکھ روپے خرچ کرچکاہوں۔

 واضح رہے کہ طہہٰ احمد خان کا یہ سفر اسکاٹ لینڈ میں جا کر ختم ہوگا۔

کراچی کارہائشی  بذریعہ کار23 ممالک سے ہوتے ہوئے لندن کیسے پہنچا؟۔ اس سفر نامے کی کہانی ان کی اپنی زبانی ملاحظہ کیجئے۔!

@murtazaviews

From Karachi to London — by car! @Safina Khan @irfan News @mujtabanews5 Pakistani adventurer Taha Ahmed Khan drove from Karachi to London with his wife and young son, completing a remarkable 55-day journey across 23 countries on Karachi number Honda Car. @theroadventures1 #KarachiToLondon #RoadTripDiaries #TahaAhmedKhan #PakistaniTraveller #FromPakistanWithLove

♬ original sound – Murtaza Ali Shah

متعلقہ خبریں

Exit mobile version