رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی، آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔
بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔
بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منصوب کیا، اس بیان میں رافیل کے گرنے کی تردید کی گئی۔
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے مودی حکومت کے رافیل سے متعلق دعوے کو مسترد کر کے اصل حقیقت بے نقاب کردی، انہوں نے واضح کیا کہ سی ای او اور چیئرمین نے رافیل طیاروں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ رافیل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا تھا، تاہم ڈسالٹ ایوی ایشن نے اس کی سختی سے تردید کی، تاہم ڈسالٹ ایوی ایشن کی تردید بھارتی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے، اب سچ چھپانا ممکن نہیں رہا۔
