کوئٹہ قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔بعض مسافروں کو اغوا کرنے کی بھی اطلاع ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ان کا کہناتھاکہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ملی ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
