Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیربن کر رہے گاپاکستان! ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد میں والہانہ استقبال

کشمیربن کر رہے گاپاکستان!۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مظفرآباد میں والہانہ استقبال کیاگیا۔

کشمیری عوام نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دورہ مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری اورسول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی،ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

کشمیری سول سوسائٹی نے نعرے لگائے کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

کشمیر بن کررہے گا پاکستان۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version