فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کاانجام عبرتناک موت ہے۔محسن نقوی اورسرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات میں بلوچستان آپریشن جاری رکھنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
یہ ملاقات کوئٹہ میں ہوئی۔ جس میں بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔
ملاقات م یں بلوچستان میں امن وامان اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی سرکوبی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کے کیلئے دعا کی۔
بعدازاں محسن نقوی اورسرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
آئی جی ایف سی نارتھ ،آئی جی پولیس،محکمہ داخلہ اوردیگراداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس دوران صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کاجائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے کہاکہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں، پوری قوم کی جنگ ہے۔ ان کاکہناتھاکہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
