Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

وفاقی دارالحکومت سمیت پشاور، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد، سوات، پشاور، چترال، راولپنڈی، اسلام آباد، ہری پور، خانپور اور بٹگرام سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

بٹگرام میں زلزلے کے واضح جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے جبکہ چترال اور قریبی علاقوں میں بھی جھٹکے ہلکے مگر واضح محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ادارے اور مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version