Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی متاثر، 200 ملین گیلن پانی کا نقصان

کراچی: کراچی میں بجلی کے بار بار تعطل اور کے الیکٹرک کی کیبل میں خرابی کے باعث پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو اینڈ ایس سی) کے ترجمان کے مطابق شہر میں پانی کی سپلائی میں بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم پمپنگ اسٹیشنز دھابیجی، پپری اور حب بجلی کی بندش کے باعث متاثر ہوئے ہیں جب کہ شہر کے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کو بھی بجلی نہ ملنے کے سبب پانی کی ترسیل معطل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر میں اس وقت تقریباً 200 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے جس سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد، چنیسر ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل، کارساز، ناظم آباد اور نیو کراچی جیسے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کے ڈبلیو اینڈ ایس سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کے الیکٹرک سے رابطے میں ہیں تاکہ پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بحال کی جاسکے اور مزید بحران کو روکا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version