اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ دہشتگرد افغان سرزمین کو سرحدپار دراندازی کےلیے استعمال کررہے ہیں۔
سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی مندوب نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے،۔
انہوں نے کہا کہ تنہائی اور بائیکاٹ کا راستہ خطے کے لیے مزید پیچیدگیاں پیدا کرے گا، پاکستان نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے، مہاجرین کی واپسی کا عمل باعزت اور منظم اندازمیں جاری ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری اپنا بوجھ اٹھائے، تیسرے ملکوں میں آبادکاری کے وعدے پورے کریں، 60 سے زائد دہشت گرد کیمپ افغان حدود میں موجود ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغان سرزمین کو سرحدپار دراندازی کے لیے استعمال کررہے ہیں، داعش، ٹی ٹی پی، بی ایل ایل، مجید بریگیڈ و دیگر گروہ افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔
