Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان

شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا با ندی کے بھی  امکان ہیں۔

شہر قائد میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت جنوب مغربی ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version