Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خطہ میں جاری تصادم اور سوشل میڈیا رپورٹس کے حوالے سے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

ترجمان دفتر خارجہ نے تمام میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ خطے میں جاری تصادم اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں کیے گئے دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ نے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا ہے جن میں نام نہاد سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی تنازع اور پاکستان کی امن و مکالمے کی کوششوں سے متعلق قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔

 انہوں نے ان الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز وزارتِ خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا اور ایسے معاملات کو اس سے منسوب کیا گیا جو نہ زیر بحث آئے اور نہ ہی ان کی جانب کوئی اشارہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ حکومتی ترجمان سے منسوب رپورٹس بھی مکمل طور پر مسترد کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی حساس صورتحال کے پیش نظر ذمہ دارانہ سفارتکاری کا تقاضا ہے کہ احتیاط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے تمام میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور درست و بروقت معلومات کے لیے صرف سرکاری بیانات اور میڈیا ریلیزز پر انحصار کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version