Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

ملک بھر میں ایسٹر کی تقریبات کے دوران عیسائی برادری چراغ اور شمعیں تھامے عبادت کے لیے چرچز کا رخ کر رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وخروش اور عقیدے کے ساتھ منارہی ہے۔

 اس موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تقریبات میں شریک ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں ایسٹر کی تقریبات کے دوران عیسائی برادری چراغ اور شمعیں تھامے عبادت کے لیے چرچز کا رخ کر رہی ہے۔ شمعوں کی روشنی میں مذہبی عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور گیتوں اور دعاؤں کی آوازیں فضا میں گونج رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ایسٹر کے موقع پر چھٹی کا اعلان

صبح سویرے ہونے والی خصوصی عبادات میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کو یاد کیا جا رہا ہے جبکہ ایسٹر کے موقع پر امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جا رہا ہے۔

شہروں میں گرجا گھروں کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عبادات پرامن ماحول میں جاری رہ سکیں۔ مختلف مقامات پر عیسائی برادری کے خوشیوں بھرے اجتماعات دیکھنے میں آ رہے ہیں اور چرچز میں رش بڑھ گیا ہے۔

گھروں اور گرجا گھروں میں دعاؤں اور مذہبی نغمات کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر کے اپنے مذہبی عقائد کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات جاری ہیں اور عیسائی برادری چراغ اور شمعیں تھامے عبادت کے لیے چرچ کی جانب رواں دواں ہیں شمعوں کی روشنی میں مذہبی عقیدت کا اظہار، گیت اور دعائیں فضا میں گونجنے لگیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version