Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیر اعظم کی حملوں کی مذمت

وزیراعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الجبیل آئل فیسلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے الجبیل آئل فیسلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ جس طرح سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

وزیراعظم نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی ولی عہد کو آگاہ کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد نے بھی خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version