ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر اہم گفتگو کی گئی۔
🎦 Araghchi met with the commander of the Pakistani army in Islamabad pic.twitter.com/rBfRdRcsLA
— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) April 25, 2026
ملاقات میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے جبکہ ایرانی وفد میں معاون وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور ترجمان اسماعیل بقائی بھی شامل تھے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران عسکری قیادت کے ساتھ ان کی یہ پہلی اہم ورکنگ میٹنگ تھی۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جمعہ کو اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ اس اہم دورے کے حوالے سے جہاں ایک طرف عالمی میڈیا میں پاک سر زمین پر ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست ملاقات کی خبریں گرم ہیں، وہیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فی الحال ایسی کسی بھی میٹنگ کے منصوبے کی تردید کر دی ہے۔