Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت اور وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کی شدید مذمت

صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کےمحفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا

 صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کراسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے فائرنگ کے واقعے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کےمحفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ سنگین دہشتگردی کےمترادف ہے ملوث عناصر کےخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ تشدد کے واقعات ناقابل برداشت ہیں امن و استحکام کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں امریکی صدر کے ساتھ ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

 

متعلقہ خبریں