Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی؛ پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور علاقے میں کنٹرول حاصل کر لیا

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ زلول خیل میں افغان سرحد کی جانب سے مبینہ اشتعال انگیزی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں متعدد دشمن پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور علاقے میں کنٹرول حاصل کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے نقصان کو روکا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان جانب سے مبینہ طور پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ مقامی آبادی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے مؤثر اور فوری جوابی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحدی علاقے میں صورتحال قابو میں ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں