پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ، گاڑی اور دیگر تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لیے عزم غیرمتزلزل، دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا تاہم پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔



















