وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں اپنا گھر اسکیم کےاجرا کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر اسکیم کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے۔
وزیراعظم نے اپنا گھر کے تحت قرض حاصل کرنے والےکامیاب امیدواروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے گھر ہوتو اپنا اس حوالے سے یہ تقریب انتہائی یادگارہے ریاست یاکسی بھی حکومت کےلیےعام آدمی کوچھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی چھت سے محروم ہیں عام آدمی کوچھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے اسکیم کوکامیاب بنانےمیں بےحدمحنت کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اکابرین اور نجی شعبےکی مشاورت سے اسکیم کااجراکیاجارہا ہے آج کی اس تقریب میں ڈرائیور غلام حسین کوبھی گھربنانےکےلیےقرض ملا اسکیم کااطلاق وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، جی بی، آزادکشمیرمیں ہوگا آج چیک وصول کرنےوالوں میں جی بی اورکےپی کےلوگ بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے سال 50 گھروں کےلیے 321 ارب روپےکی فنانسنگ مختص کی گئی ہے جبکہ آئندہ چار برسوں میں ہمارا ہدف 5 لاکھ گھروں کاہے ماہانہ بنیادوں پر اسکیم پرعملدرآمدکا خود جائزہ لوں گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کاپہیہ چلتاہے حکومت برآمدکنندگان کی حوصلہ افزائی کررہی ہے مایہ نازبرآمدکنندگان کوسفیر عمومی بنایا اور 2 سال کےلیے بلیو پاسپورٹ دیا گیا جبکہ وزیراعظم اپناگھر اسکیم کےتحت قرض حصول کاطریقہ کار سہل بنایاگیا ہے۔
