Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی مختلف جامعات کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے۔

خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مدلل اور جامع جوابات دیے۔

ترجمان پاک فوج نے مختلف قومی و بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور نشستوں میں افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم امور زیرِ بحث آئے۔

طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر طلباء نے افواج پاکستان کو معرکہ حق کی تاریخی فتح پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور پاک افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور درجات میں بلندی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version