شہرقائد گزشتہ روز کی طرح آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوائیں شمال مشرق سے 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
