Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ سندھ کا صبح سویرے یونیورسٹی روڈ منصوبے کا اچانک دورہ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، مراد علی شاہ

سید مراد علی شاہ نے صبح سویرے مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں اور بی آر ٹی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کی رفتار، معیار اور متوقع تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کام کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، کیونکہ کراچی کی اہم شاہراہوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں