Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معرکۂ حق کی فتح کو ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں کل پروقار تقریب منعقد ہوگی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس موقع پر اہم خطاب کریں گے۔

راولپنڈی: معرکۂ حق کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کل صبح ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے جب کہ چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے کیا جائے گا، جہاں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔

تقریب میں ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جب کہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس موقع پر اہم خطاب کریں گے جب کہ آرمی چیف کا خطاب براہِ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version